QR CodeQR Code

اسلام آباد میں شہدائے مقاومت کے چہلم کا اجتماع

10 Feb 2020 07:35

مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سرزمین کبھی بھی کسی اسلامی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیئے، ہماری خارجہ پالیسی قومی امنگی کی ترجمان نہیں ہے، امریکہ کی تابعداری کبھی نجات کا راستہ نہیں ہے، امریکہ شیطان بزرگ ہے، جس کے وجود سے شر ہی شر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے اسلام آباد میں شہداء مقاومت کے چہلم سے خطاب میں کہا ہے کہ مقاومتی بلاک عالمی امن کی ضمانت اور امریکی بلاک پوری دنیا کی تباہی کی علامت ہے۔ دنیا کی معتدل قوتوں کا رجحان ان امریکہ مخالف طاقتوں کی طرف ہے، جو عالمی استکبار کو دنیا کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اپنی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالنے کے لیے دنیا بھر میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔ مشرق وسطیٰ اور ایشیاء میں عدم استحکام انہی پس پردہ ہاتھوں کی کارستانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین کبھی بھی کسی اسلامی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیئے، ہماری خارجہ پالیسی قومی امنگی کی ترجمان نہیں ہے، امریکہ کی تابعداری کبھی نجات کا راستہ نہیں ہے، امریکہ شیطان بزرگ ہے، جس کے وجود سے شر ہی شر ہے۔ امریکہ سے خیر کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ حکومت کو چاہیئے کہ وہ مقاومتی بلاک کا حصہ بنے۔ پاکستان کو تب ہی نقصان سے بچایا جاسکتا ہے، جب امریکہ کو اس خطے سے نکالا جائیگا۔


خبر کا کوڈ: 843622

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/843622/1/اسلام-ا-باد-میں-شہدائے-مقاومت-کے-چہلم-کا-اجتماع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org