QR CodeQR Code

22 بھمن ریلی تہران

11 Feb 2020 14:04

11 فروری کا سورج انقلابِ اسلامی کی نوید لے کر طلوع ہوا اور آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ امام خمینی (رح) کی فکر اور ان کے راہنما اصولوں پر گامزن امام راحل کے نظریاتی و معنوی فرزند آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای دامت برکاتہ کی بابرکت قیادت میں ایران تیزی سے ترقی کے زینے طے کرتا دنیا بھر میں اپنا مقام بنا چکا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی نے جہاں دنیا بھر میں اسلام و مسلمین کو سربلند رکھا، وہیں اہلِ اسلام کو ایسے فرزند بھی عطا کئے جنہوں نے سرفرازی کا درس کربلا سے حاصل کیا تھا۔ آج جب انقلابِ اسلامی اپنی 41ویں بہار دیکھ رہا ہے، ہمارے درمیان وہ دلوں کا سردار موجود نہیں، جس نے اپنی جان اس خطے کے امن و امان پہ قربان کر دی۔ درحقیقت فرزندِ انقلاب، مدافعِ اسلام و مسلمین شہید حاج قاسم سلیمانی کی شہادت نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ پوری انسانیت کے لئے ایک بہت بڑا خسارہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 843902

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/843902/1/22-بھمن-ریلی-تہران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org