QR CodeQR Code

لاہور، جامعۃ المنتظر میں انقلاب اسلامی کی سالگرہ اور شہید قاسم سلیمانی کا چہلم

12 Feb 2020 10:22

علماء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاسم سلیمانی کی کامیابیوں کی فہرست بہت طویل ہے، داعش کے دہشتگرد اور سرغنے قاسم سلیمانی کا نام سن کر گھبرا جاتے تھے، اس عظیم جرنیل کا آخری سفر دو اسلامی ممالک کی کشیدگی کم کرنے کیلئے ایک امن مشن تھا، جو دشمن کو پسند نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کے عین الاسد اڈے پر تباہ کن ایرانی حملے نے امریکہ کے رعب و ہیبت کے بت کو پاش پاش کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں انقلاب اسلامی ایران کی 41 ویں سالگرہ اور 3 جنوری کو عراق میں امریکی دہشتگردی کے نتیجے میں شہید ہونیوالے جنرل قاسم سلیمانی و رفقاء کے چہلم کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔ شہداء کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد امام خمینی ؒ کا بڑا کارنامہ اس نظام کے استحکام اور بقاء کیلئے مضبوط بنیادیں فراہم کرنا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر کی مخالفت کے باوجود آج یہ اپنی کامیابی کے 41 سال مکمل کرچکا ہے، دنیا نے دیکھا کہ صدر، وزیراعظم سمیت پوری پارلیمنٹ کے بم دھماکہ میں اڑ جانے کے باوجود دین مبین کے سنہری اصولوں پر مبنی مضبوط نظام میں کوئی خلل واقع نہ ہونا اسلامی نظام حکومت کے ناقابل شکست ہونے کا بین ثبوت اور فتح مبین ہے۔


خبر کا کوڈ: 844032

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/844032/1/لاہور-جامعۃ-المنتظر-میں-انقلاب-اسلامی-کی-سالگرہ-اور-شہید-قاسم-سلیمانی-کا-چہلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org