0
Friday 14 Feb 2020 09:35

اسلام آباد، ترک صدر کا استقبال

اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ترک صدر رجب طیب ایردوان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، ترک صدر کے طیارے نے نور خان ایئر بیس پر لینڈ کیا جہاں وزیراعظم عمران خان نے اپنی کابینہ کے ہمراہ مہمان صدر، ان کی اہلیہ اور وفد کا استقبال کیا۔ نور خان ایئر بیس سے ترک صدر کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا گا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے۔ بعدا ازاں ترک صدر کو ایوان صدر لے جایا گیا، صدر عارف علوی نے انکا استقبال کیا اور وفود کے درمیان تبادلہ خیال ہوا۔
خبر کا کوڈ : 844460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش