QR CodeQR Code

لاہور، سالانہ کانفرنس بعنوان فاطمہ الزہرا اسوہ بیداری اور شعور

16 Feb 2020 10:44

کانفرنس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی جبکہ جماعت اسلامی، تحریک منہاج القرآن، جمیعت علمائے پاکستان سمیت دیگر شیعہ سنی جماعتوں کی قائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سیرت فاطمہ زہرا کی روشنی میں آج کی عورت کیلئے رہنمائی اور موجودہ پُر آشوب دور میں مغربی ثقافتی یلغار کے تدارک کیلئے اظہار خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروہ الوثقی لاہور میں حضرت بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے سلسلہ میں سالانہ کانفرنس بعنوان "فاطمہ الزہراؑ اسوہ بیداری اور شعور" منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت علامہ سید جواد نقوی نے کی جبکہ پرنسپل جامعہ ام الکتاب خانم طیبہ نقوی، جماعت اسلامی کی شازیہ عبدالقادر، آئی ایس او پاکستان کی جانب سے عظمیٰ شیراز، کالم نگار رابعہ رحمان، تحریک منہاج القرآن کی ادیبہ چودھری، جمیعت علمائے پاکستان سمیت دیگر شیعہ سنی جماعتوں کی قائدین نے شرکت کی۔ کانفرنس میں سیرت فاطمہ زہرا کی روشنی میں آج کی عورت کیلئے رہنمائی اور موجودہ پُر آشوب دور میں مغربی ثقافتی یلغار کے تدارک کیلئے اظہار خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
 


خبر کا کوڈ: 844862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/844862/1/لاہور-سالانہ-کانفرنس-بعنوان-فاطمہ-الزہرا-اسوہ-بیداری-اور-شعور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org