QR CodeQR Code

گلگت، آئی ایس او کے زیر اہتمام پری بورڈ امتحانات

17 Feb 2020 23:17

امتحانات میں کلاس 9th میں پہلی پوزیشن عاصم علی خان، دوسری پوزیشن محمد حسین اور تیسری پوزیشن ابیہہ حسین نے حاصل کی، جب کہ کلاس 10th میں پہلی پوزیشن سید علی حسن، دوسری پوزیشن عروج ناصر اور تیسری پوزیشن روحی بتول نے حاصل کی۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام پری بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ امتحانات میں کلاس 9th میں پہلی پوزیشن عاصم علی خان، دوسری پوزیشن محمد حسین اور تیسری پوزیشن ابیہہ حسین نے حاصل کی، جب کہ کلاس 10th میں پہلی پوزیشن سید علی حسن، دوسری پوزیشن عروج ناصر اور تیسری پوزیشن روحی بتول نے حاصل کی۔ آئی ایس او پاکستان گلگت ڈویژن اور بوڈی آف لیٹریسی ڈویلپمنٹ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی امتحان سے پہلے امتحان کا انعقاد کیا گیا جس میں 750 سے زائد طالبعلموں نے شرکت کی۔ ان امتحانات کا مقصد طلباء کو بورڈ امتحان کے طرز عمل سے آگاہی دینا ہے۔ نتائج کے اعلان کی تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری تعمیرات عامہ سجاد حیدر اور دیگر نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے۔


خبر کا کوڈ: 845168

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/845168/1/گلگت-ا-ئی-ایس-او-کے-زیر-اہتمام-پری-بورڈ-امتحانات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org