QR CodeQR Code

حیدرآباد، اے ایس او کا "اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ کپیسٹی بلڈنگ سیمپوزیم"

22 Feb 2020 13:48

ورکشاپ میں علامہ محمد اصغر شہیدی، انجنئیر سید حسین موسوی، قمر عباس غدیری، ڈاکٹر سید کریم شاہ، انجنئیر مظہر علی چانڈیو، محسن علی اصغری سمیت اعلیٰ ماہرین تعلیم اور اسکالرز نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ٹریننگ ریسورس سینٹر، مسلم سوسائٹی حیدرآباد میں طلبہ کیلئے 2 روزہ "اسکلز ڈویلپمنٹ اینڈ کپیسٹی بلڈنگ سیمپوزیم" کا انعقاد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پروگرام کی صدارت اے ایس او کے مرکزی صدر محسن علی اصغری نے کی، ورکشاپ میں علامہ محمد اصغر شہیدی، انجنئیر سید حسین موسوی، قمر عباس غدیری، ڈاکٹر سید کریم شاہ، انجنئیر مظہر علی چانڈیو، محسن علی اصغری سمیت اعلیٰ ماہرین تعلیم اور اسکالرز نے مختلف موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ سیمپوزیم میں اصغری کارکنان سمیت سندھ بھر سے یونیورسٹیز کے طلبہ نے شرکت کی، جبکہ مستفید ہونے والے طلبہ کی جانب سے اس پروگرام اور اصغریہ اسٹوڈنٹس کی معاشرتی ذمہ داران عمل کو سراہا گیا۔


خبر کا کوڈ: 846081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/846081/1/حیدرا-باد-اے-ایس-او-کا-اسکلز-ڈویلپمنٹ-اینڈ-کپیسٹی-بلڈنگ-سیمپوزیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org