QR CodeQR Code

لاہور، گلگت بلتستان کے پروفیشنلز کا کنونشن

24 Feb 2020 02:07

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ آپ لوگ اپنے خطے کو خود اپنے ہاتھوں سے آباد کریں، سعودی عرب اور ایران کی بجائے گلگتی اور بلتی خود تعمیر کریں، جسکا پہلا قدم انفراسٹکچر کیلئے سروے کریں اور ہر شعبے کا انفراسٹرکچر قائم کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ عروۃ الوثقی میں گلگت بلتستان کے پروفیشنلز کا کنونشن منعقد ہوا۔ امامت راہِ نجات کے عنوان سے منعقد ہونیوالے کنوشن سے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے خطاب کیا۔ لاہور میں منعقد ہونیوالے امامت راہِ نجات کنونشن میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو کچھ شمالی علاقہ جات میں ہونے جا رہا ہے، اس کو سمجھنا ضروری ہے اور عوام کو اور قوم کو کیا کرنا ہے۔ جوانوں کی اور قیادت کی ذمہ داری کی ہے۔ عوامل اس خطے میں نو مولود لانے والے ہیں، یہ سیاسی اصطلاح جو 2000ء کی دہائی میں سامنے آئی، جو مشرق وسطیٰ کے حوالے سے استعمال کی گئی، جو سابق امریکی وزیر خارجہ کونڈالیزا رائس نے دردِ زہ سے تعبیر کیا۔ انکا کہنا تھا کہ آپ لوگ اپنے خطے کو خود اپنے ہاتھوں سے آباد کریں، سعودی عرب اور ایران کی بجائے گلگتی اور بلتی خود تعمیر کریں، جسکا پہلا قدم انفراسٹکچر کیلئے سروے کریں اور ہر شعبے کا انفراسٹرکچر قائم کریں، اگر کچھ کرنا چاہیں تو مشکل نہیں ہے، جیسا کہ اسلامی جموری ایران نے سب کچھ خود بنایا ہے، کسی سے لیا نہیں ہے، کیونکہ پابندیاں کیوجہ سے لے ہی نہیں سکتے۔
 


خبر کا کوڈ: 846349

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/846349/1/لاہور-گلگت-بلتستان-کے-پروفیشنلز-کا-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org