QR CodeQR Code

سالانہ امید پاکستان تفریحی و تربیتی ٹوور

25 Feb 2020 04:42

 اس موقع پر سینیئرز کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ تفریحی مقامات پر تربیتی ماحول فراہم کرنا خوش آئند ہے، ایک صحت مند طالبعلم اور نوجوان ہی معاشرے کا بہترین فرد ثابت ہوسکتا ہے، آئی ایس او پاکستان کے نوجوان معاشرے کے کارآمد شہری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کے پروفیشنل ادارہ جات کے امامیہ جوانوں کے لیے ''سالانہ امید پاکستان تفریحی و تربیتی ٹوور'' کا اہتمام جنوبی پنجاب کے سیاحتی مقام فورٹ منرو پر کیا گیا، جس میں ملتان کے پروفیشنل ادارے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی، نشتر میڈیکل یونیورسٹی، این ایف سی، آئی ایس پی، نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے طلباء نے شرکت کی۔ اس موقع پر آئی ایس او پاکستان کے ادارہ تربیت المہدی کے مسئول حجت الاسلام والمسلمین آقائے اسد نقوی، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے رہنما علامہ ساجد رضا اسدی، آئی ایس او پاکستان کے سابق مرکزی صدر علی مہدی، سابق ڈویژنل نائب صدر جواد مصطفیٰ اور سبطین رضا نے شرکت کی۔ تربیتی ٹوور کو اسٹڈی سرکل، دروس اور مختلف ایکٹویٹیز کے ذریعے تربیتی مراحل سے گزارا گیا۔ ٹور کے دوران نوجوانوں میں تفریحی سرگرمیاں بھی کرائی گئیں۔ اس موقع پر سینیئرز کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات پر تربیتی ماحول فراہم کرنا خوش آئند ہے، ایک صحت مند طالبعلم اور نوجوان ہی معاشرے کا بہترین فرد ثابت ہوسکتا ہے، آئی ایس او پاکستان کے نوجوان معاشرے کے کارآمد شہری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 846579

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/846579/1/سالانہ-امید-پاکستان-تفریحی-تربیتی-ٹوور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org