0
Tuesday 25 Feb 2020 18:01

سکھر میں سیدہ فاطمۃ الزہراء (س) کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم مادر ولادت خاتون جنت حضرت فاطمہ زہرا (س) کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع سکھر کے زیر اہتمام المہران کلچرل سینٹر میں عظیم الشان سیدہ فاطمۃ الزہراء سلام علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں معروف عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ سید باقر عباس زیدی، سید علی حسین نقوی، چوہدری اظہر حسن، علامہ علی بخش سجادی، نرگس سجاد جعفری سمیت دیگر رہنماؤں اور ہزاروں کی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ سیدہ کائنات (س) نے جہاں دین اسلام میں تعلیم و تربیت کے لئے زریں اصول وضع کئے، وہیں دختر رسول (س) نے دین اسلام کی ترویج اور اس کے دفاع کے لئے بھی اہم کردار ادا کرتے ہوئے عملی اور انقلابی اقدامات بھی کئے، جس کی نظیر میدان کربلا میں خاندان اہلبیت (ع) کی بیش بہا قربانیوں کی صورت میں ملتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 846693
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش