QR CodeQR Code

لاہور چیمبر میں سیرت زہرا (س) سیمینار

25 Feb 2020 19:00

گورنر پنجاب کی اہلیہ کا لاہور چیمبر میں ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب میں کہنا تھا کہ دین ہمارے گھر سے شروع ہوتا ہے اور اس کی بہترین مثال رسول اللہ (ص) اور ان کی پیاری بیٹی حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا ہیں، آج وہ اپنی ماں کی دعاؤں سے یہاں تک پہنچی ہیں اور ماں باپ کی دعائیں انسان کو بہت اوپر لے جاتی ہیں اس لئے ہمیں ان کی دعائیں لینی چاہئیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب لاہور ایوان صنعت و تجارت میں یوم مادر کے سلسلے میں سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمنار میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کی اہلیہ پروین سرور نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ لاہور ایوان صنعت و تجارت میں سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے موضوع پر ہونیوالے سیمینار میں معروف اینکر عروج ناصر، سرور شجاع، جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین خانم حنا تقوی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری خانم عظمٰی نقوی، شفا زہرا، عذرا بتول، زاہدہ طارق، دعا زہرا، سیدہ کوکب حنا، جبیں زہرا، سیدہ صباحت مشہدی، سمیعہ رضوی، لاہور چیمبر کی سابق ایگزیکٹو کمیٹی ممبر نبیلہ انتظار سمیت دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 846703

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/846703/1/لاہور-چیمبر-میں-سیرت-زہرا-س-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org