QR CodeQR Code

ایرانی سفیر کا دبستان اقبال لاہور کا دورہ

27 Feb 2020 09:19

ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے علامہ اقبال سے ایرانیوں اور اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے علامہ اقبال کا نواسے سے ان سے ملاقات کو دلی تمنا قرار دیا اور کہا کہ میری خواہش تھی کہ علامہ اقبال کے خانوادے سے ملاقات کروں۔


اسلام ٹائمز۔ ایران کے پاکستان میں سفیر سید محمد علی حسینی نے قونصل جنرل ایران محمد رضا ناظری کے ہمراہ دبستان اقبال لاہور کا دورہ کیا اور حضرت علامہ اقبالؒ کے نواسے اقبال صلاح الدین سے ملاقات کی۔ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے علامہ اقبال سے ایرانیوں اور اپنی عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے علامہ اقبال کا نواسے سے ان سے ملاقات کو دلی تمنا قرار دیا اور کہا کہ میری خواہش تھی کہ علامہ اقبال کے خانوادے سے ملاقات کروں۔ اس موقع پر انھوں نے مشہور فلمی ادارے فارابی کی جانب سے علامہ اقبال پر ڈاکومنٹری بنانے کے پروگرام پر بات کی اور کہا کہ اس سلسلے میں آپ کی قیمتی رائے سے استفادہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 847083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/847083/1/ایرانی-سفیر-کا-دبستان-اقبال-لاہور-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org