QR CodeQR Code

قم، سیمینار شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی

29 Feb 2020 10:09

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سید راشد عباس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شہید کی ذات ایک بین الاقوامی شخصیت تھی، وہ ذاتی نہیں بلکہ ہر وقت قوم و ملت کے لیے کچھ نہ کچھ کر گزرنے کی پالیسی پر گامزن تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پیروان شہید حسینی فورم کے تحت شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کے سلسلے میں قم انٹرنیشنل ہوٹل میں ایک سمینار منعقد کیا گیا، جس میں قم اور تہران سے مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ سمینار سے شہید ڈاکٹر کے قریبی دوست ڈاکٹر سید راشد عباس نقوی نے خطاب کیا۔ ڈاکٹر سید راشد عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر شہید کی ذات ایک بین الاقوامی شخصیت تھی، وہ ذاتی نہیں بلکہ ہر وقت قوم و ملت کے لیے کچھ نہ کچھ کر گزرنے کی پالیسی پر گامزن تھے، وہ اکیلے ایک ہی وقت میں بیسیوں پروجیکٹس پر کام کر رہے ہوتے تھے، وہ سچے عاشق امام خمینی اور انقلاب اسلامی کے عاشق تھے۔ پروگرام کے ایک حصے میں مختلف سوالات جو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی شہادت سے پہلے اور بعد کی صورتحال پر تھے، کے بھی سید راشد عباس نے جوابات دیئے۔


خبر کا کوڈ: 847441

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/847441/1/قم-سیمینار-شہید-ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org