QR CodeQR Code

برسی ڈاکٹر محمد علی نقوی، شب شہداء کا انعقاد

1 Mar 2020 12:39

مقررین کا کہنا تھا کہ شہداء جس نظریہ کیلئے شہید ہوئے اس نظریہ کو قائم رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہداء کے خط پر چلیں گے تو ہم بھی شہداء کی طرح امر ہو جائیں گے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستان کے نوجوانوں کیلئے عظیم پلیٹ فارم (آئی ایس او) بنا کر انہیں گمراہی اور ذلالت کے اندھیروں سے بچا لیا، یہ انکا احسان پاکستان کے نوجوان تاقیامت یاد رکھیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے علی رضا آباد میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 25ویں برسی کی تقریبات کا آغاز گذشتہ شب نمازِ مغربین کے بعد ہوگیا۔ نماز مغربین کے بعد شہید کے  مزار پر ’’شبِ شہداء‘‘ کے عنوان سے نشست رکھی گئی، جس میں آئی ایس او پاکستان کے رہنماؤں نے شرکاء کو شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی خدمات اور تنظیمی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سابق مرکزی صدر علامہ سید شبیر بخاری، معروف نوحہ خواں پیر سید مقدس کاظمی، مہدی کاظمی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی اور خطاب و نوحہ خوانی کی۔ شب شہداء کی نشست میں شہداء کے رفقاء نے شہداء کے تذکرے پر ہر آنکھ کو اشکبار کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 847667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/847667/1/برسی-ڈاکٹر-محمد-علی-نقوی-شب-شہداء-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org