QR CodeQR Code

برسی شہید ڈاکٹر نقوی، مزار پر سکاوٹ سلامی

1 Mar 2020 13:06

مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین جانی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی آج 25 سال بعد بھی ہمارے درمیان زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی فکر اتنی اعلیٰ ہے کہ آج بھی نوجوانوں کی رہنمائی و رہبری کا فریضہ سرانجام دے رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج ملک کے گوش و کنار سے نواجوان اپنے روحانی رشتے میں بندھے یہاں علی رضا آباد پہنچے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید کی برسی کے موقع پر ہم عہد کرتے ہیں کہ ان کے افکار کو زندہ رکھیں گے اور ان کی دی ہوئی اس امانت کو آنے والی نسلوں تک پہنچائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آئی ایس او پاکستان کے بانی رہنما شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 25 برسی کا آج دوسرا روز ہے۔ دوسرے روز کی تقریبات کا آغاز شہید کے مزار پر سکاوٹ سلامی سے ہوا۔ اس موقع پر مرکزی صدر عارف حسین جانی، سابق مرکزی صدر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، امامیہ چیف سکاوٹ زاہد مہدی سمیت علمائے کرام نے شرکت کی۔ امامیہ سکاوٹس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور تقریب کے مہمانوں کو سکارف پہنائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان عارف حسین جانی نے کہا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی آج 25 سال بعد بھی ہمارے درمیان زندہ ہیں۔


خبر کا کوڈ: 847670

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/847670/1/برسی-شہید-ڈاکٹر-نقوی-مزار-پر-سکاوٹ-سلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org