0
Wednesday 4 Mar 2020 19:11

اسلام آباد، ”جمہوریت اور ہماری سیاسی اقدار“ کے عنوان سے علمی سیمینار

  • اسلام آباد میں ادارہ امن و تعلیم پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور باب العلم ٹرسٹ کے اشتراک سے ”جمہوریت اور ہماری سیاسی اقدار“ پر سیمینار

    اسلام آباد میں ادارہ امن و تعلیم پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور باب العلم ٹرسٹ کے اشتراک سے ”جمہوریت اور ہماری سیاسی اقدار“ پر سیمینار

اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ادارہ امن و تعلیم پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن اور باب العلم ٹرسٹ کے اشتراک سے ”جمہوریت اور ہماری سیاسی اقدار“ کے عنوان پر ایک علمی سیمینار اور بھرپور سیشن منعقد ہوا، جس سے پاکستان پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، شیعہ علماء کونسل، پاکستان مسلم لیگ نون، عوامی نیشنل پارٹی، عوامی ورکرز پارٹی، جماعت اسلامی، پروگریسیو رائٹرز ایسوسی ایشن، سپریم کورٹ بار، ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر اداروں سے وکلاء، سابق و حاضر پارلیمینٹیرینز اور سیاسی و مذہبی اکابرین نے شرکت و خطاب کیا۔ مقررین میں ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا، سابق پارلمینٹیرین اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید مجتبیٰ حیدر شیرازی ایڈووکیٹ، صدر آزاد کشمیر کے سابق مشیر اور سپریم کورٹ کے ممتاز قانون دان بیرسٹر افضل حسین، پیس اینڈ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے نمائندہ و معروف مذہبی و سماجی رہنماء سید اظہار بخاری، سینیئر ایسوسی ایٹ کارپوریٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاء کنسلٹنٹس سید علی احمد کاظمی، شیعہ علماء کونسل کے رہنماء اور باب العلم ٹرسٹ کے چیئرمین سید محمد ہادی ہمدانی ایڈوکیٹ، اسلام آباد بار کونسل کے سابق جوائنٹ سیکریٹری حیدر زیدی، پروگریسو رائٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد چیپٹر کے جنرل سیکریٹری عبدالقادر غوری اور دیگر شامل تھے۔

جمہوریت اور ہماری سیاسی اقدار پر گفتگو کرتے ہوئے تمام مقررین نے مجموعی طور پر اس ضرورت کا احساس کیا کہ جہاں مذہبی انتہاء پسندی اصل اور خوبصورت مذہبی روایات و اقدار کو متاثر کرتی ہے، بعینہ اسی طرح سیاسی انتہاء پسندی بھی سیاست اور جمہوریت کی خوبصورت اور حسین روایات کو داغدار کرتی ہے۔ جب تک جمہوریت کو مفادات کے لئے استعمال کیا جائے گا، تب تک جمہوریت کی عوامی فلاحی ضرورت پس ِ پشت رہے گی۔ جمہوریت میں آمرانہ طرزِ عمل، غیر جمہوری رویئے، جاگیردارانہ سوچ، برادری ازم، لسانی اور فرقہ وارانہ قبضے اور دھونس کی موجودگی میں تحمل، برداشت، باہمی احترام، حق ِرائے دہی کی آزادی اور عوامی خدمت کے حسین اقدار پنپ نہیں سکتیں۔ لہذا معاشرے کے ہر طبقے بالخصوص علماء اور وکلاء کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا ہوگا اور پاکستانی معاشرے میں جمہوریت کی اساس اور مثبت جمہوری روایات و اقدار کے فروغ کے لیے اپنی توانائیاں صرف کرنا ہوں گی۔ پروگرام کے دوران اور آخر میں سید اظہار بخاری اور ہادی ہمدانی کی طرف سے ممبر قومی اسمبلی محسن نواز رانجھا، بیرسٹر افضل حسین، سید مجتبیٰ شیرازی اور دیگر مہمانوں کی خدمت میں  ادارہ امن و تعلیم کی تصنیف  ”آئین پاکستان اور اسلامی جمہوری ریاست کے خدو خال“ کا تحفہ پیش کیا گیا۔ شرکاء نے دوران ِسیمینار اس کتاب کا مطالعہ دقت سے جاری رکھا اور اختتام ِسیمینار پر اپنی بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا۔   
خبر کا کوڈ : 848441
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش