0
Saturday 7 Mar 2020 01:33

یافث نوید ہاشمی کا ملتان پہنچنے پر شاندار استقبال 

اسلام ٹائمز۔ معروف قانون دان اور سابق صدر آئی ایس او پاکستان یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ 6 ماہ اور 26 دن کی جبری گمشدگی کے بعد رہا ہوکر اپنے گھر ملتان پہنچے تو سابقین، آئی ایس او، مجلس وحدت مسلمین اور اہل علاقہ کی جانب سے بھرپور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، مولانا جواد حسین خان، آئی ایس او پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فنانس عاطف سرانی، صوبائی ترجمان ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب ثقلین نقوی، جواد جعفری، ڈویژنل صدر محمد شہریار، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی صدر مرزا وجاہت علی اور دیگر موجود تھے۔ اس موقع پر یافث نوید ہاشمی کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور گل پاشی بھی کی گئی۔

استقبال کیلئے آنے والے افراد سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے یافث نوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جب کربلا سے وابستگی ہے تو اپنے آپ کو مشکلات کے لیے آمادہ کر لینا چاہیئے، اگر آپ کربلا کے راہی ہیں تو مشکلات آپ کے سفر میں آئیں گی، میری بازیابی اور رہائی میں پوری قوم نے آواز بلند کی، جس پر میں پوری قوم کا شکر گزار ہوں، میری قوم جب میرے لیے دعائیں کرتی تھی تو مجھے محسوس ہوتی تھیں۔ اس موقع پر علامہ اقتدار حسین نقوی نے یافث نوید ہاشمی اور ان کی فیملی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ایسے اسارت کے امتحان سے گزرے ہیں، جہاں صرف جرم ولایت ہے، ہمارا اس کے سوا کوئی جرم نہیں کہ ہم ہر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے حامی ہیں، ہمارا جرم کربلا سے وابستگی ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم کربلا والے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 848846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش