0
Saturday 7 Mar 2020 10:56

لاہور، جماعت اسلامی کے زیراہتمام خواتین کے حوالے سے سیمینار

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام "حیاء کا معاشرہ اور خاندانی نظام عورت کے تحفظ کا ضامن" کے عنوان سے ہونیوالے آل پارٹیز سیمینار سے ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں میرا جسم میری مرضی کی کوئی گنجائش نہیں، چند مغربی تہذیب سے متاثرہ خواتین ہمارے ملک میں بھی مادر پدر آزادی چاہتی ہیں، جن کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دو قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا، اسلام میں تمام مذاہب سے زیادہ خواتین کو حقوق دیئے ہیں، اسلامی قوانین کی موجودگی میں مغربی قوانین کا ملک میں اطلاق آئین پاکستان کیساتھ غداری ہے۔
خبر کا کوڈ : 848891
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش