QR CodeQR Code

سالانہ کانفرنس بعنوان ’’جشن فاتح خیبر و سیرت حضرت ابو طالب علیہ السلام‘‘

8 Mar 2020 22:17

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کامیابی اس میں نہیں کہ عالمی طاغوتی طاقتوں کے سامنے یہ ثابت کرے کہ پاکستان دہشتگردی کا حامی ہے یا نہیں، بلکہ پاکستان کی کامیابی کشمیر کو آزاد کرانے میں ہے، اور دنیا فاتح قوموں کو یاد رکھتی ہے، محکوم اور غلاموں کی دنیا میں کوئ وقعت نہین ہوتی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفی اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے لاہور کی مسجد بیت العتیق میں حضرت امام المتقین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے سالانہ کانفرنس بعنوان ’’جشن فاتح خیبر و سیرت حضرت ابو طالب علیہ السلام‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تشیع فرقہ نہیں بلکہ اُمت اسلامی کا رول ماڈل ہونا چاہئے تھا مگر ہم روایات میں کھو گئے، ہم نے عقائد کی بجائے رسوم کا دامن تھام لیا جس کے باعث تشیع فرقہ بن کر رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مشکلات کا حل حضرت علی ابن ابی علیہ السلام کو زبان پر رکھ کر آل سفیان (بن سلمان) کے در پر جھکنے سے نہیں بلکہ پاکستان کی مشکلات کا حل مشکل کشا (علی ابن ابیطالب) اور مشکل کشا کے والد (حضرت ابو طالب) کی سیرت پر عمل کرنے میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 849200

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/849200/1/سالانہ-کانفرنس-بعنوان-جشن-فاتح-خیبر-سیرت-حضرت-ابو-طالب-علیہ-السلام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org