0
Monday 9 Mar 2020 13:06

ڈی آئی خان، ایم ڈبلیو ایم کا اجلاس شوریٰ

اسلام ٹائمز۔ گذشتہ روز اتوار 8 مارچ کو ڈیرہ اسماعیل خان کوٹلی امام حسین علیہ السلام میں ضلعی شوریٰ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ وحید عباس کاظمی اور انکے ہمراہ تنظیم سازی کے راہنما سید عدیل عباس زیدی بھی موجود تھے۔ ضلعی شوریٰ کے اجلاس میں ڈی آئی خان بھر سے یونٹ ممبران اور ورکرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر 17 یونٹس کے ممبران شریک تھے جن میں پروآ، ببر پکہ، بھٹیسر، حاجی مورہ، رکنئو، کوٹلہ سیداں، محلہ قصاباں سٹی، بستی سیداں، تھویا فاضل، کچی پائیند خان، مندرہ سیداں، ٹھٹہ بلوچان، وانڈہ خالق شاہ، وانڈہ دوست علی، کاٹھگڑھ سادات اور کچھی کاٹھگڑھ کے اراکین و یونٹ سیکریٹری جنرل نے تنظیمی دستور کے مطابق اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ بھاری اکثریت سے علامہ سید غضنفر علی نقوی آئندہ 3 سال کیلئے ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے نو منتخب ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ غضنفر علی نقوی سے عہدے کا حلف لیا۔
خبر کا کوڈ : 849285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش