0
Tuesday 10 Mar 2020 02:29

کراچی میں جشن مولود کعبہ (ع)

اسلام ٹائمز۔ حیدری کونسل پاکستان، مجلس وحدت مسلمین اور دیگر ملی تنظیموں کی جانب سے یوم ولادت حضرت علی ابن ابیطالب (ع) کی مناسبت سے کراچی میں غفور چیمبر عبد اللہ ہارون روڈ پر جشن مولود کعبہ (ع) کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور تہنیتی جلوس نکالا گیا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا محفل شاہ خراسان پر اختتام پذیر ہوا۔ جشن کی صدارت ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کی، جبکہ علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، حیدری کونسل پاکستان کے محمود الحسن، ایاز امام رضوی، نقی امام، مقصود ہمایوں، ایس ایم نقی، منصور جے، حکیم سلطان قادری، امین کھانڈنوالہ، شبر رضا، مولانا علی انور، میر تقی ظفر، ناصر الحسینی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ اپنے خطابات میں مقررین نے کہا کہ اہل بیت اطہار علیہم السلام کی ذوات مقدسہ دنیا و آخرت میں سرخروی کی ضمانت ہیں، اللہ رب العزت نے امت محمدی سے جس اجر رسالت کا تقاضہ کیا ہے وہ مودت فی القربی ہے، اہل بیت علیہم السلام کی خوشیوں میں خوش اور ایام غم میں غمگین ہونا ہی محب ہونے کی دلیل ہے۔
خبر کا کوڈ : 849418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش