QR CodeQR Code

پیر نورالحق قادری کا دورہ ادارہ منہاج الحسینؑ

15 Mar 2020 09:34

وفاقی وزیر نے ادارے کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر بانی و سرپرست اعلی ادارہ منھاج الحسینؑ کی خدمات کو سراہا۔ اس موقع پر شفقت حسین بھٹہ، مولانا جعفر عباس، علامہ غلام مصطفی، مولانا نیئرعلوی، علامہ رشید ترابی، علامہ حسن باقر، آغا سجاد حسن، پرویز اکبر ساقی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری سے ملاقات میں ڈاکٹر علامہ محمد حسین اکبر نے جہاں دیگر ملکی مسائل پر گفتگو کی وہیں، تفتان بارڈر پر موجود زائرین جن کو کرونا کی وجہ سے بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور خصوصی طور پر ایران میں موجود زائرین و طلاب کیلئے خصوصی فوری انتظامات کرنے کا مطالبہ کیا۔ ملاقات میں عمرہ حج اور زیاراتِ عراق، ایران، شام کے حوالے سے درپیش مشکلات سے بھی وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حاجیوں کے ویزہ اور فلائٹس کیلئے سعودی حکام سے بات چیت جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 850430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/850430/1/پیر-نورالحق-قادری-کا-دورہ-ادارہ-منہاج-الحسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org