QR CodeQR Code

سکھر، قرنطینہ کا دورہ

16 Mar 2020 22:42

ناصر حسین شاہ نے علامہ شہنشاہ نقوی سمیت دیگر علماء کے ہمراہ سکھر میں قائم قرنطینہ کا دورہ کیا اور زائرین سے ملاقات کی اور ان کی مشکلات کے حل اور کورونا کے حوالے سے ان کو بریفنگ دی۔ وزیر اطلاعات نے ایران سے آنے والے زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام متاثرہ افراد کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔


اسلام ٹائمز۔ سکھر میں سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس میں میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ، ڈپٹی میئر طارق چوہان، چیئرمین ضلع کونسل سردار محمد تقی دھاریجو، محکمہ صحت میونسپل کارپوریشن پولیس سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی اور علماء کرام سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ صوبائی وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا وائس قابو میں ہے، عوام پریشان نہیں ہوں، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ہنگامی صورتحال میں لاک ڈاؤن کی بات کی تھی جس کی تیاری کے لئے پہلے سے پلانگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے خوف کے باعث ذخیرہ اندوزی شروع کردی، سوشل میڈیا پر کورونا وائس کے حوالے سے افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائیگی، کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سندھ حکومت ہر قسم کے وسائل استعمال کریگی، وزیراعلیٰ سندھ مراد شاہ نے کورونا وائس کے پھیلاؤ کا پہلے ہی خدشہ ظاہر کیا تھا، اگر سندھ حکومت پہلے سے تیاری نہیں کرتی تو حالات قابو سے باہر ہوجاتے۔ بعدازاں ناصر حسین شاہ نے علامہ شہنشاہ نقوی سمیت دیگر علماء کے ہمراہ سکھر میں قائم قرنطینہ کا دورہ کیا اور زائرین سے ملاقات کی اور ان کی مشکلات کے حل اور کورونا کے حوالے سے ان کو بریفنگ دی۔ وزیر اطلاعات نے ایران سے آنے والے زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تمام متاثرہ افراد کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔


خبر کا کوڈ: 850744

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/850744/1/سکھر-قرنطینہ-کا-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org