QR CodeQR Code

جعفریہ الائنس رہنماؤں کا سکھر قرنطینہ کا دورہ

19 Mar 2020 23:14

سکھر قرنطینہ میں علامہ محمد حسین مسعودی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک عالمی سطح کا مسئلہ ہے، اسے سیاسی اور مذہبی منافرت سے دور رکھا جائے اور بجائے خوف زدہ ہونے کے مل جل کے اس کے خاتمے کیلئے تعاون کرنا چاہیئے، تاکہ دنیا خاص طور پر ہمارا ملک اس وبائی مرض سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ محمد حسین مسعودی صاحب نے دیگر افراد کے ہمراہ سکھر میں زائرین کے لئے بنائے گئے قرنطینہ زون کا دورہ کیا اور الحرمین ٹرویولز کے سربراہ نوازش رضوی کے تعاون سے دیئے گئے امدادی سامان کو انتظامیہ تک پہنچایا۔ امدادی سامان میں ماسکس، ہینڈ سینیٹائزرز، زائرین کے لئے کمبل، مختلف ادویات، خشک غزا اور دیگر روزمرہ کی ضروریات کی چیزیں موجود تھیں، ضرورت کے تحت مزید سامان بھی روانہ کیا جائے گا۔ علامہ محمد حسین مسعودی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس ایک عالمی سطح کا مسئلہ ہے، اسے سیاسی اور مذہبی منافرت سے دور رکھا جائے اور بجائے خوف زدہ ہونے کے مل جل کے اس کے خاتمے کیلئے تعاون کرنا چاہیئے، تاکہ دنیا خاص طور پر ہمارا ملک اس وبائی مرض سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکے۔


خبر کا کوڈ: 851414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/851414/1/جعفریہ-الائنس-رہنماؤں-کا-سکھر-قرنطینہ-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org