0
Friday 20 Mar 2020 16:40

سکھر قرنطینہ میں آئی ایس او کی امداد

اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اور امامیہ اسکاوٹس کے جوانوں کی جانب سے سکھر میں زائرین کیلئے بنائے جانے والے پاکستان کے سب سے بڑے قرنطینہ سینٹر میں خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت تمام افراد کیلئے ضروریات زندگی کی چیزیں زائرین تک پہنچائی گئیں۔ خدمت کا یہ سلسلہ انشاءاللہ سینٹر کے قیام تک جاری رہے گا۔ قبل ازیں سکھر پریس کلب می پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری علی اویس زیدی نے کہا کہ دنیا بھر کے انسان موذی وائرس کا شکار ہورہے ہیں اور ہر ملک میں قومی سطح پر آگاہی مہم اور بحیثیت قوم اس وائرس کا مقابلہ کیا جارہا ہے، لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں وبائی مرض سے بچاؤ کے بجائے خوف و ہراس طاری کیا جارہا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 851528
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش