1
Saturday 21 Mar 2020 16:42

ڈی آئی خان، ایم ڈبلیو ایم کا دورہ قرنطینہ، زائرین میں ضروری اشیاء کی تقسیم

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان نے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ سید غضنفر علی نقوی کی قیادت میں گومل میڈیکل کالج اور درہ زندہ قرنطینہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر قرنطینہ میں موجود زائرین سے ملاقات کی گئی اور ان کو ضرورت کی اشیاء بھی فراہم کی گئیں، جس کی نگرانی خود ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل علامہ سید غضنفر علی نقوی نے کی۔ ضروری اشیاء میں شیمپو، صابن، تولیہ، کپڑے دھونے کیلئے صرف، شیرخوار بچوں کیلئے فیڈرز اور 40 عدد سلائی شدہ سوٹ وغیرہ شامل تھے۔ زائرین نے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی عہدیدار کو قرنطینہ میں ملنے والی سہولیات اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ علامہ سید غضنفر علی نقوی نے کہا ہے کہ قرنطینہ میں زائرین کو 3 وقت کا معیاری کھانا فراہم کیا جا رہا ہے لیکن ضرویات زندگی کی دیگر اشیاء انکو میسر نہیں تھی، لہٰذا ہم نے دیگر مومنین کی مدد سے ضروری سامان ان تک پہنچا دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ زائرین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے پوری طرح سے کوشاں ہیں، تاکہ وہاں موجود زائرین کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی سیکریٹری جنرل نے مذید کہا کہ گومل میڈیکل کالج کے فوکل پرسن ڈاکٹر ماجد اور ڈی ایس پی اقبال خان بلوچ زائرین کے حوالے سے ہمارے ساتھ کافی تعاون کر رہے ہیں اور ان کے انتظامات مثالی ہیں، جس پر ان کا بھر پور شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 851765
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش