QR CodeQR Code

پاراچنار، بریگیڈئیر نجف کا دورہ ہسپتال

22 Mar 2020 10:07

پاراچنار میں 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار ٹراما سنٹر میں قائم آئسولیشن وارڈ کا دورہ کیا، اور کرونا سے متعلق حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ 73 بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نجف عباس نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں کرونا وائرس سے عوام کو بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں، انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار ٹراما سنٹر میں قائم آئسولیشن وارڈ کے دورے کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر سے مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ لیبارٹری کیلئے بھجوائے گئے ہیں اور اس سلسلے میں آئسولیشن وارڈ کے قیام کے ساتھ ساتھ قرنطینہ سنٹر بھی قائم کیا گیا ہے، جہاں پر بیرونی ممالک سے آنے والوں کو احتیاط کے طور پر رکھا جائے گا تاکہ ان کے خاندان اور معاشرے کے دیگر افراد کو وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پاراچنار کے ایم ایس ڈاکٹر ناصر علی اور ڈی ایم ایس ڈاکٹر ممتاز حسین نے بریگیڈیئر کو بریفنگ دی اور ہسپتال میں سہولیات کی کمی اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ 


خبر کا کوڈ: 851864

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/851864/1/پاراچنار-بریگیڈئیر-نجف-کا-دورہ-ہسپتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org