QR CodeQR Code

گلگت، لاک ڈائون

23 Mar 2020 16:03

لاک ڈائون کے پہلے روز گلگت میں بازار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں، شہر میں ہو کا عالم ہے، عوام کی جانب سے بھرپور تعاون دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شہر میں جگہ جگہ پولیس اور پیراملٹری فورسز گشت کر رہی ہیں اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں لاک ڈائون کے پہلے روز گلگت میں بازار اور مارکیٹیں مکمل بند رہیں، شہر میں ہو کا عالم ہے، عوام کی جانب سے بھرپور تعاون دیکھنے کو مل رہا ہے۔ شہر میں جگہ جگہ پولیس اور پیراملٹری فورسز گشت کر رہی ہیں اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ گلگت بلتستان کرونا وائرس سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، اب تک 71 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے ان میں سے 16 کیسز مقامی طور پر منتقل ہوئے۔ لوکل ٹرانسمیشن کیسز سامنے آنے کے بعد جی بی حکومت نے صوبے بھر میں غیر معینہ مدت تک کیلئے لاک ڈائون کا اعلان کیا۔ پہلے مرحلے میں پیراملٹری فورس کو شہر کا کنٹرول دیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کو بھی سٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852097

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/852097/1/گلگت-لاک-ڈائون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org