QR CodeQR Code

کورونا کا خطرہ، کراچی میں مکمل لاک ڈاؤن

23 Mar 2020 18:57

لاک ڈاؤن کے پہلے روز کراچی میں تمام درمیانے اور بڑے کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کا گشت مسلسل جاری ہے۔ دوسری جانب لاک ڈاؤن کے اطلاق کے ساتھ ہی پولیس نے گھروں سے باہر گھومنے والے شہریوں کی سرزنش کی اور متعدد کو گرفتار بھی کیا۔


صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں لاک ڈاؤن کے بعد فوج، رینجرز اور پولیس نے شاہراہ فیصل سمیت دیگر اہم شاہراوں پر فلیگ مارچ کیا۔ علاوہ ازیں کراچی کے تین اضلاع میں دفعہ 144 کے خلاف ورزی کرنے پر مجموعی طور پر 58 گرفتاریاں عمل میں آئیں اور 17 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ لاک ڈاؤن کے پہلے روز کراچی میں تمام درمیانے اور بڑے کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ پولیس اور رینجرز کا گشت مسلسل جاری ہے۔ دوسری جانب لاک ڈاؤن کے اطلاق کے ساتھ ہی پولیس نے گھروں سے باہر گھومنے والے شہریوں کی سرزنش کی اور متعدد کو گرفتار بھی کیا۔ شہریوں نے سوشل میڈیا پر متعدد ایسی ویڈیوز پوسٹ کیں جن میں سادہ اور پولیس وردی میں ملبوس اہلکاروں کو رات دیر گئے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر نوجوانوں کی پٹائی کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 852120

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/852120/1/کورونا-کا-خطرہ-کراچی-میں-مکمل-لاک-ڈاؤن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org