QR CodeQR Code

فیصل آباد، امامیہ اسکاوٹس کی انٹی کرونا خدماتی مہم

24 Mar 2020 13:39

مرکزی صدر آئی ایس او کے پیغام کے بعد فیصل آباد سمیت ملک بھر میں امامیہ اسکاوٹس شہریوں کو صفائی کا خیال رکھنے اور احتیاط برتنے سمیت آگہی دینے کیساتھ ساتھ مختلف خدمات انجام دے رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر لاہور سے ملک گیر صفائی و خدماتی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تنظیم کے مرکزی صدر عارف حسین الجانی نے صفائی اور خدماتی مہم کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے شعبہ اسکاوٹنگ کے تحت لاہور سمیت ملک بھر میں اہم شاہراوں، مساجد، سپیڈو بسوں کی صفائی کیساتھ ساتھ جراثیم کُش سپرے، سینٹائزر کی تقسیم آوری اور وبائی مرض سے بچاو کیلئے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔ مرکزی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اس وبائی مرض سے محفوظ رہنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے ہدایت کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے سے ہی اس وباء کا خاتمہ ممکن ہے۔ اس سلسلے میں فیصل آباد میں امامیہ اسکاوٹس نے مختلف جگہوں پر لوگوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آگاہی دی، انہیں صفائی کی ترغیب دیتے ہوئے احتیاط برتنے کی تلقین کی۔


خبر کا کوڈ: 852273

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/852273/1/فیصل-آباد-امامیہ-اسکاوٹس-کی-انٹی-کرونا-خدماتی-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org