QR CodeQR Code

چینی میڈیکل ٹیم پاکستان پہنچ گئی

29 Mar 2020 06:50

خصوصی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچنے والے سامان میں دس ہزار ٹسٹ کٹس، دس ہزار خصوصی ماسک، ایک لاکھ ڈیسپوزیبل ماسک، پانچ ہزار میڈیکل پروٹیکٹو کلاتھ، پانچ وینٹی لیٹرز، گیارہ ڈیلفبرلیٹر مانیٹرز اور 62 ہزار وائرس سے نمٹنے کیلئے ادویات شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ چینی میڈیکل ٹیم کورونا وائرس پر قابو پانے میں پاکستان کی مدد کیلیے امدادی سامان لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔ کورونا ماہرین پر مشتمل چینی ڈاکٹروں کی 8 رکنی میڈیکل ٹیم ارمچی سے خصوصی پرواز کے ذریعے 2 ٹن امدادی سامان لے کر اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتری۔ اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکرٹری خارجہ اور دیگر اعلی حکام نے چینی ڈاکٹرز کا استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم امدادی سامان، طبی آلات اور میڈیکل ٹیم بھیجنے پر چینی حکومت کے شکر گزار ہیں، دونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے ہیں، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور ایک پھر دنیا کو دکھا دیا کہ چین پاکستان کا دوست ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ گزشتہ دنوں میں چین کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے چین گیا تھا اور آج میں یہاں چین کی طرف سے بھیجے گئے امدادی سامان اور میڈیکل ٹیم کو لینے آیا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 853323

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/853323/1/چینی-میڈیکل-ٹیم-پاکستان-پہنچ-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org