0
Wednesday 1 Apr 2020 23:27

قم، پاکستانی کمیونٹی انسداد کرونا میں ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ

اسلام ٹائمز۔ ایران میں مقیم پاکستانی اسٹوڈنٹس نے مخیرین کی مدد سے المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی قم کے طلباء کے درمیان بیماریوں سے بچاؤ کیلئے فری میڈیسن تقسیم کر دیں۔ آوای پاکستان کے سیکرٹری جنرل شجاعت جعفری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد سے ہی مختلف حوالوں سے لوگوں کی خدمت کرنے میں مصروف عمل تھے، لیکن طلباء کی مختلف مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے منظم اور موثر طریقے سے طلباء کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسی وجہ  مخیرین کے ذریعے میڈیسن کی جمع آوری کے سلسلے کو آگے بڑھایا۔ الحمداللہ لوگوں نے استقبال کیا اور 650 سے زیادہ میڈیسن پیک 20 میلین تومان کی لاگت سے غیر ایرانی طلباء میں تقسیم کئے گئ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیسن پیک کی پیکنگ تمام تر احتیاطی تدابیر کے ساتھ پاکستانی طلباء کی شراکت سے وجود میں آئی اور یہ میڈیسن پیک متعلقہ نام لکھوانے والوں تک پہنچائے گئے۔

وائس آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی مزید روک تھام کیلئے ماسک وغیرہ کی مزید بہت زیادہ ضرورت ہے، ہم محدود وسائل ہونے کی وجہ سے کچھ ہی چیزیں ضرورت مندوں تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایران میں موجود پاکستانی شہری مکمل طور پر محفوظ اور صحت و سلامتی سے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی مختلف میدانوں میں انسداد کرونا مہم میں ایرانی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شجاعت جعفری نے کہا ہم نے اس مدد رسانی کے ساتھ وائس آف پاکستان میں طلباء اور انکی فیملی کے درمیان صحیفہ سجادیہ کی ساتویں دعا کے مقابلہ حفظ کا آغاز کر دیا اور نام لکھوانے کا سلسلہ جاری ہے۔ آخر میں جعفری نے اس اعلان کے ساتھ کہ یہ خدا پسندانہ کام اگرچہ طلباء پاکستان مقیم قم کی جانب سے جاری ہے اور ہم دوسرے میدانوں کی طرح اس بحران پر قابو پانے کیلئے ایرانی غیور عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 854116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش