QR CodeQR Code

کوہاٹ، جراثیم کش سپرے اور سینیٹائزر تقسیم

5 Apr 2020 00:56

ایم ڈبلیو ایم ضلع کوہاٹ کی جانب سے مختلف علاقوں میں کورونا سے بچاو کیلئے حفاظتی سپرے کیا گیا اور عوام میں سینٹیلائزر تقسیم کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ کی جانب سے مختلف علاقوں میں کورونا سے بچاو کیلئے حفاظتی سپرے کیا گیا اور عوام میں سینٹیلائزر تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے ضلع کوہاٹ کے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور زیارات میں جراثیم کش سپرے کئے گئے۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنماء قاسم علی، ضلعی رہنماء سید اسماعیل، قاصد علی اور وجاہت حسین موجود تھے۔ علاوہ ازیں مجلس وحدت کے کارکنان نے ازخود بنائی گئی 600 بوتلیں سینیاٹائرز بھی عوام میں تقسیم کئے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنماوں نے عوام کو کورونا وائرس سے بچاو کی حفاظتی تدابیر سے بھی آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 854724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/854724/1/کوہاٹ-جراثیم-کش-سپرے-اور-سینیٹائزر-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org