0
Monday 6 Apr 2020 21:31

مطہری و ثقافتی مرکز کشمیر کی امدادی مہم جاری

اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس کے پیش نظر جہاں دنیا بھر میں معیشت کو شدید نقصان ہوا ہے وہیں دنیا بھر کا غریب طبقہ سخت ترین مشکلات سے گزر رہا ہے۔ بھارت میں اگرچہ لاک ڈاؤن کو اکیس دن پورے نہیں ہوئے ہیں لیکن غریب طبقہ خود کشی کرنے پر آمادہ  ہوگیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن پورے آٹھ ماہ سے جاری ہے ان آٹھ مہینے میں کشمیری عوام گوناگوں مشکلات کے شکار ہوئے ہیں لیکن غریب عوام سب زیادہ پریشانی کے عالم میں ہے۔ عوام کی مشکلات کو پیش نظر وادی کشمیر کی دیگر تنظیموں کے ساتھ ساتھ مطہری و ثقافتی مرکز کشمیر نے غرباء کو انکے گھروں تک ضروریات زندگی پہنچانے کے لئے امدادی کارروائی کا سلسلہ تیز کیا ہے۔ ثقافتی مرکز سے وابستیہ کارکنوں نے ان مشکل ایام میں کشمیری عوام کی دادرسی میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے تحت پہلے مرحلے میں لوگوں کو فیس ماسک مہیا کئے ہیں اور اب اشیاء خردنی کو محتاجوں کے لئے دستیاب رکھا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 855051
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش