QR CodeQR Code

راولپنڈی، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا قرنطینہ سنٹر کا دورہ

13 Apr 2020 11:21

قرنطینہ سنٹر میں 200 مریضوں کے علاج کی گنجائش موجود ہے۔ واضح رہے کہ قرنطینہ سنٹر میں مہیا کی گئیں تمام تر سہولیات چوہدری محمد عدنان نے اپنی جیب سے فراہم کی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا سید علی اکبر کاظمی، ضلعی سیکریٹری سیاسیات سبطین حیدر، ڈسٹرکٹ ڈائیریکٹر AMDC سید عزادار حسین نقوی، ڈپٹی ڈائریکٹر AMDC پنجاب انجینئر نجیب نقوی، مولانا غلام قمر جعفری اور سید امتیاز کاظمی نے پاکستان تحریک انصاف پی پی 11 کے ایم پی اے چوہدری محمد عدنان پارلیمانی سیکریٹری ریونیو (پنجاب) کیطرف سے اسکیم تھری راولپنڈی میں قائم کردہ قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا۔ قرنطینہ سنٹر میں 200 مریضوں کے علاج کی گنجائش موجود ہے۔ واضح رہے کہ قرنطینہ سنٹر میں مہیا کی گئیں تمام تر سہولیات چوہدری محمد عدنان نے اپنی جیب سے فراہم کی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع راولپنڈی کے وفد نے پی ٹی آئی کی جانب سے انجام دیئے گئے کار خیر کو سراہتے ہوئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کرونا وائرس سے متاثرہ تمام افراد کی جلد صحت یابی کیلئے اجتماعی دعا بھی کروائی۔


خبر کا کوڈ: 856360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/856360/1/راولپنڈی-ایم-ڈبلیو-کے-وفد-کا-قرنطینہ-سنٹر-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org