1
Friday 17 Apr 2020 21:58
ایران میں فوج کا دن

ایرانی فوج نے اسلحے کے بجائے اپنے طبی آلات کو نمائش میں رکھا، عالمی میڈیا

اسلام ٹائمز۔ ایرانی کیلینڈر کے مطابق 29 فروردین کا دن ایرانی فوج کے ساتھ مخصوص ہے جس دن فوج کی زمینی ہوائی اور سمندری فورسز کی طرف سے نمائش منعقد کی جاتی ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی نے اس حوالے سے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایرانی فوج نے اپنے قومی دن کے موقع پر منعقد کی جانے والی نمائش میں اسلحے کے بجائے کرونا وائرس سے مقابلے کے اپنے طبی آلات کو نمائش میں پیش کیا ہے۔ رائٹرز نے لکھا کہ ایران میں فوج کے قومی دن کے موقع پر منعقد ہونے والی نمائشوں میں عام طور پر میزائلوں، آبدوزوں اور بکتر بند گاڑیوں کو نمائش میں رکھا جاتا ہے لیکن اس سال منعقد ہونے والی نمائش میں ایرانی کمانڈرز ماسک لگائے مائیکروب کش گاڑیوں، صحرائی ہسپتالوں اور کرونا وائرس سے مقابلے کے مختلف طبی آلات کو نمائش میں پیش کر رہے تھے۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایرانی فوج کے چیف کمانڈر عبدالرحیم موسوی نے اس موقع پر ایرانی فوج کے 1100 ماہرین، جو کرونا وائرس کے ساتھ مقابلے میں پیش پیش ہیں، کی حوصلہ افزائی بھی کی۔ واضح رہے کہ خطے میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک ایران میں اس وائرس کے باعث تاحال 4 ہزار 869 لوگ جانبحق ہو چکے ہیں جبکہ ایرانی ڈپٹی وزیر صحت ایرج حریرچی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال موسم خزاں میں کرونا وائرس کے دوبارہ پھیلاؤ کا خطرہ موجود بھی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 857310
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش