1
Monday 20 Apr 2020 00:00

ایران نے 800 کلومیٹر رینج کا جدید ترین 3D ریڈار سسٹم متعارف کروا دیا

اسلام ٹائمز۔ ایرانی مسلح فوج کے چیف کمانڈر جنرل عبدالرحیم موسوی نے ایران کے اندر تیار کئے جانے والے جدید ترین 3D ریڈار سسٹمز کا افتتاح کیا ہے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ملک میں تیار کئے جانے والے ان ریڈار سسٹمز کا رینج 800 کلومیٹرز تک ہے جو جدید ترین 3D ٹیکنالوجی سے بھی لیس ہیں۔ ہر قسم کے بیلسٹک میزائلوں اور ریڈار میں نہ آنے والے (اسٹیلتھ) اہداف کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھنے والے نئے ایرانی ریڈار سسٹمز میں "خلیج فارس" اور "مراقب" شامل ہیں۔ متعارف کروائے گئے دونوں ریڈار سسٹمز جدید 3D ٹیکنالوجی سے لیس اور ہر قسم کے اہداف کو ٹریک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ "خلیج فارس" ریڈار سسٹم کا رینج 800 کلومیٹرز اور "مراقب" ریڈار سسٹم کا رینج 400 کلومیٹر ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 857705
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش