QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب کا دورہ دیپالپور

21 Apr 2020 18:18

اوکاڑہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات، گندم خریداری مہم اور انسداد ڈینگی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کرونا وائرس اور اس کیوجہ سے لاک ڈاون کے بعد ملک بھر میں سرکاری سطح پر بے روزگار ہونیوالے لوگوں کی امداد سمیت مختلف اقدامات جاری ہیں۔ ایمرجنسی کی حالت میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی روزانہ کی بنیاد پہ مختلف اضلاع کے دورہ جات کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ کی سہولتوں کا جائزہ لیا، مردوں اور خواتین کے آئسولیشن وارڈز کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، منتخب نمائندے انتظامیہ، پولیس متحرک انداز میں اپنے فرائض جاری رکھے ہوئے ہیں، موجودہ حالات میں ذمہ داری بڑھ گئی ہے، فرائض کو عبادت سمجھ کر سرانجام دینا ہوگا، آزمائش عارضی ہے، انشاء اللہ سرخرو ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت اوکاڑہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے اقدامات، گندم خریداری مہم اور انسداد ڈینگی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ کو کورونا سے نمٹنے، مریضوں کے علاج معالجے، انسداد ڈینگی اور گندم خریداری مہم کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 857998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/857998/1/وزیراعلی-پنجاب-کا-دورہ-دیپالپور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org