QR CodeQR Code

پاراچنار، قبائل جرگہ

23 Apr 2020 23:46

طوری قوم حمزہ خیل مستو خیل کے عمائدین کا جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بنگش قوم نے ہمارے وسیع رقبے پر قبضہ کرلیا ہے اور بدقسمتی سے وہ ہماری زمین پر آپس میں لڑرہے ہیں، جس کا ثبوت گذشتہ دنوں ان لوگوں کے درمیان لڑائی ہے، یہ زمین حمزہ خیل اور مستو خیل اقوام کی ہیں، لہذا حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام کاغذات مال کی رو سے یہ زمین طوری قوم کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے طوری قوم کے حمزہ خیل مستو خیل کے عمائدین ڈاکٹر حاجی سید حسین، ملک حاجی طاہر حسین، ملک حاجی انور حسین، ملک سید جوہر حسین، ملک رحمت علی، فدا حسین، نور عالم خان، ملک جمال، صوبیدار نبی حسین اور عسکر علی نے کہا کہ قومی شاملات کی تقسیم کیلئے 1987 میں حکومت نے کمیشن مقرر کیا، کمیشن نے پڑتال کرکے یہ زمین حمزہ خیل مستو خیل کے کل 23 پلارینو پر تقسیم کیا جبکہ ان پلارینو کے اندرونی تقسیم ہم نے اس وقت نہیں کی، لوگوں نے اپنے حصوں سے زائد قبضے کرنا شروع کردئیے جبکہ بنگش قوم نے ہمارے وسیع رقبے پر قبضہ کرلیا ہے اور بدقسمتی سے وہ ہماری زمین پر آپس میں لڑرہے ہیں، جس کا ثبوت گذشتہ دنوں ان لوگوں کے درمیان لڑائی ہے، یہ زمین حمزہ خیل اور مستو خیل اقوام کی ہیں، لہذا حکومت اور دیگر اعلیٰ حکام کاغذات مال کی رو سے یہ زمین طوری قوم کے حوالے کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔


خبر کا کوڈ: 858575

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/858575/1/پاراچنار-قبائل-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org