QR CodeQR Code

سکردو، احتیاطی تدابیر کے ساتھ درس قرآن

30 Apr 2020 22:40

قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے سماجی دوری کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے درس قرآن کا سلسلہ شروع کر دیا۔ مرکزی جامع مسجد سکردو میں سماجی فاصلہ رکھ کر اور دیگر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے درس قرار کا سلسلہ شروع کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ قائد بلتستان علامہ شیخ محمد حسن جعفری نے سماجی دوری کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے درس قرآن کا سلسلہ شروع کر دیا۔ مرکزی جامع مسجد سکردو میں سماجی فاصلہ رکھ کر اور دیگر تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے درس قران کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ علامہ شیخ حسن جعفری نے اپنے خطاب میں تاکیداً احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، ماسک کا استعمال اور ہلاتھ نہ ملانے کی بھی ہدایت کی اور کہا کہ ماہ مبارک رمضان میں قرآن کی تفسیر اور قرآن فہمی ضروری ہے۔ قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم کامیاب و کامران ہو سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ بلتستان میں کرونا وائرس کی صورتحال تسلی بخش ہے۔ پورے ریجن میں صرف چھ مریض موجود ہیں جو کہ تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں تاہم جی بی کے دیگر اضلاع میں نئے کیسز سامنے آنے کی وجہ سے بلتستان میں لاک ڈائون میں نرمی نہیں کی گئی اور احتیاطی تدابیر کو مزید سخت کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 860006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/860006/1/سکردو-احتیاطی-تدابیر-کے-ساتھ-درس-قرا-ن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org