QR CodeQR Code

کراچی، علامہ شہنشاہ نقوی کا پاکستان ہاؤس کا دورہ

1 May 2020 20:48

دورہ کے موقع پر معروف عالم دین نے پی ایس پی چیئرمین سید مصطفٰی کمال، انیس قائم خانی اور دیگر احباب سے ملاقات کی۔ اس دوران سیاسی اور مذہبی ماحول کو بہتر بنانے پر اہم گفتگو ہوئی۔ بعدازاں علامہ شہنشاہ نقوی نے پی ایس پی کے فلاحی امور کا جائزہ لیا اور مختصر خطاب میں فلاح انسانیت کیلئے کام کرنیوالوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔


اسلام ٹائمز۔ نشتر پارک کے مرکزی منبر کے خطیب، معروف عالم دین علامہ دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے  پاک سرزمین پارٹی کے مرکز پاکستان ہاؤس کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر انہوں نے پی ایس پی چیئرمین سید مصطفٰی کمال، انیس قائم خانی اور دیگر احباب سے ملاقات کی۔ اس دوران سیاسی اور مذہبی ماحول کو بہتر بنانے پر اہم گفتگو ہوئی۔ بعدازاں علامہ شہنشاہ نقوی نے پی ایس پی کے فلاحی امور کا جائزہ لیا اور مختصر خطاب میں فلاح انسانیت کے لئے کام کرنے والوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔


خبر کا کوڈ: 860123

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/860123/1/کراچی-علامہ-شہنشاہ-نقوی-کا-پاکستان-ہاؤس-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org