QR CodeQR Code

المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل، ملیر میں راشن مہم

3 May 2020 04:33

ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے بتایا کہ اب تک ضلع ملیر کئی گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے، ان شاء اللہ امداد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی مشکل کی اس گھڑی میں المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے شانہ بشانہ ضرورت مند گھرانوں کی امداد میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ذیلی ادارے  المجلس ڈیزاسٹر منیجمنٹ سیل کے زیراہتمام ملک کے دیگر حصوں کی طرح کراچی میں بھی فلاحی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے ضلع ملیر میں لاک ڈاؤن سے متاثرہ گھرانوں کے لئے راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ راشن کی تقسیم کے علاوہ رمضان المبارک کے موقع پر مخیر حضرات کے تعاون سے پکے ہوئے کھانے بھی ضرورت مند گھرانوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ ادارے کی جانب سے ظبی عملے میں Protection Kits بھی تقسیم کی گئی ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل احسن عباس رضوی نے بتایا کہ اب تک ضلع ملیر کئی گھرانوں میں راشن تقسیم کیا جاچکا ہے، ان شاء اللہ امداد کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی مشکل کی اس گھڑی میں المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے شانہ بشانہ ضرورت مند گھرانوں کی امداد میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں۔


خبر کا کوڈ: 860380

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/860380/1/المجلس-ڈیزاسٹر-مینجمنٹ-سیل-ملیر-میں-راشن-مہم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org