QR CodeQR Code

المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی فلاحی سرگرمیاں

3 May 2020 20:41

رکزی رہنما علامہ محمد اقبال بہشتی نے ٹرسٹ کے چیئرمین ملک اقرار حسین اور رہنما ملک خاور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کا اللہ تعالیٰ کے ہاں عظیم اجر ہے، بالخصوص ایسی صورتحال میں جب نفسا نفسی کا عالم ہو۔


اسلام ٹائمز۔ فلاحی ادارے سٹیپ فارورڈ ویلفئر ٹرسٹ کی جانب سے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کو 150 راشن بیگ کا تحفہ دیا گیا۔ یہ امداد ان مستحقین میں تقسیم کی گئی جو لاک ڈاؤن کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہوگئے۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ محمد اقبال بہشتی نے ٹرسٹ کے چیئرمین  ملک اقرار حسین اور رہنما ملک خاور کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق کا اللہ تعالیٰ کے ہاں عظیم اجر ہے، بالخصوص ایسی صورتحال میں جب نفسا نفسی کا عالم ہو۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیے گئے لاک ڈاؤن نے متوسط طبقے کے لیے لاتعداد مشکلات کھڑی کی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین مشکل کی اس گھڑی میں پورے جذبے اور لگن کے ساتھ جدوجہد میں مصروف ہے۔ انہوں نے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 860471

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/860471/1/المجلس-ڈیزاسٹر-مینجمنٹ-کی-فلاحی-سرگرمیاں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org