QR CodeQR Code

لاہور، یوم علیؑ کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم کی پریس کانفرنس

5 May 2020 17:15

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل نے دیگر شیعہ عمائدین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز کے مطابق ملت تشیع کو اپنی عبادات اور مذہبی رسومات ادا کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ صدر پاکستان اور وزیر اعظم نے علماء کیساتھ اجلاس میں بھی واضح طور پر کہا تھا کہ ایس او پیز کے بیس نکات کی پاسداری کو یقینی بنانے والوں کو مذہبی معاملات کی ادائیگی میں متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی مگر سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں یوم علی ؑ کے جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبد الخالق اسدی نے نامور علمائے کرام اور شیعہ عمائدین کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم علی علیہ السلام کے موقع پر ہونیوالے مذہبی پروگراموں میں حکومت رکاوٹ بننے سے گریز کرے، یوم علی ؑ کی مناسبت سے مجالس پر کسی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں۔ اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے صدر پاکستان، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر مذہبی امور کو خطوط بھی ارسال کر دیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری ایس او پیز کے مطابق ملت تشیع کو اپنی عبادات اور مذہبی رسومات ادا کرنے کا مکمل حق حاصل ہے۔ صدر پاکستان اور وزیر اعظم نے علماء کیساتھ اجلاس میں بھی واضح طور پر کہا تھا کہ ایس او پیز کے بیس نکات کی پاسداری کو یقینی بنانے والوں کو مذہبی معاملات کی ادائیگی میں متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی مگر سندھ اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں یوم علی ؑ کے جلوسوں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔


خبر کا کوڈ: 860862

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/860862/1/لاہور-یوم-علی-کی-مناسبت-سے-ایم-ڈبلیو-پریس-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org