QR CodeQR Code

ملتان، امامیہ اسکائوٹس کی ڈاکٹرز کو سلامی 

6 May 2020 01:22

پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر مسعود رئوف ہراج نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور سٹاف کرونا کیخلاف فرنٹ لائن پر موجود ہے، اسکائوٹس کیجانب سے حوصلہ افزائی پر انکا شکریہ ادا کرتے ہیں، ان شاء اللہ ملک بھر میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز اس مودی مرض سے نبرد آزما ہونے کیلئے میدان میں موجود ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کی جانب سے امامیہ اسکائوٹس نے کرونا وائرس سے فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اسکائوٹ سلامی دی، اس موقع پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر پروفیسر مسعود رئوف ہراج، ڈائریکٹر ایمرجنسی امجد خان چانڈیو، ڈاکٹر موسیٰ کاظم، ڈاکٹر یعقوب سمیت دیگر ڈاکٹرز اور کرونا سے لڑنے والے پیرامیڈیکس سٹاف بھی موجود تھا۔ امامیہ اسکائوٹس نے سلامی سے قبل قوم اور ملک کی خاطر کرونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے ڈاکٹرز کو میڈیکل کٹس، ماسک اور گلوز بھی دیئے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم اے ملتان کے صدر ڈاکٹر مسعود رئوف ہراج نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہمارے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور سٹاف کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہے، اسکائوٹس کی جانب سے حوصلہ افزائی پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ان شاء اللہ ملک بھر میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز اس موذی مرض سے نبرد آزما ہونے کے لیے میدان میں موجود ہیں۔


 


خبر کا کوڈ: 860932

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/860932/1/ملتان-امامیہ-اسکائوٹس-کی-ڈاکٹرز-کو-سلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org