QR CodeQR Code

گلگت بلتستان، پاک فوج کی جانب سے راشن تقسیم

6 May 2020 14:53

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے جی بی کے پچاس ہزار غریب، نادار اور مستحق خاندانوں میں امدادی راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاک فوج کی خصوصی ٹیمیں جی بی کے تمام دس اضلاع میں راشن تقسیم کر رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی جانب سے گلگت بلتستان میں 50 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود خان نے جی بی کے پچاس ہزار غریب، نادار اور مستحق خاندانوں میں امدادی راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاک فوج کی خصوصی ٹیمیں جی بی کے تمام دس اضلاع میں راشن تقسیم کر رہی ہیں۔ پاک فوج کے شہدا، غازیوں اور زخمیوں کے خاندانوں میں بھی راشن تقسیم کیا جا رہا ہے۔ کرونا وائرس اور لاک ڈائون کے بعد گلگت بلتستان میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ مزدور طبقہ بہت زیادہ متاثر ہو رہا ہے جبکہ لوگوں کا کاروبار بھی شدید طور پر متاثر ہے۔


خبر کا کوڈ: 861047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/861047/1/گلگت-بلتستان-پاک-فوج-کی-جانب-سے-راشن-تقسیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org