0
Wednesday 6 May 2020 21:41

یوم علی (ع) کا جلوس، کراچی میں شیعہ قومیات کا اجلاس

اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی صاحب کی صدارت میں اہم اجلاس بارگاہ حسینی پی ای سی ایچ سوسائٹی میں منعقد ہوا۔ جس میں علماء کرام، ذاکرین عظام اور عاملہ کمیٹی کے اراکین نے شرکت فرمائی اور موجودہ حالات میں علاقائی اور مرکزی سطح پر شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں منعقد ہونے والی مجالس اور جلوس عزا کے اوپر بنائی جانے والی ایس او پیز پر مکمل اعتماد کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ انشاءاللہ جلد ایک پریس کانفرنس کے ذریعے ان تمام ایس او پیز کی آگاہی عوام تک پہنچا دی جائیں گی۔ اجلاس میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ باقر حسین زیدی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ شبیر میثمی اور ملت جعفریہ سے تعلق رکھنے والی تمام تنظیمیں شیعہ علماء کونسل، مرکزی تنظیم عزاداری، جعفریہ الائنس پاکستان، مجلس وحدت مسلمین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، ہیئت آئمہ مساجد، مجلس ذاکرین امامیہ، تنظیم عزا، امامیہ آرگنائزیشن، پیام ولایت فاونڈیشن، اسکاوٹس رابطہ کونسل، شیعہ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں سمیت طبی ماہرین بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 861118
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش