QR CodeQR Code

کراچی میں دسترخوان امام حسن (ع)

9 May 2020 23:33

نمائش چورنگی پر قائم دستر خوان امام حسن علیہ السلام کے عنوان سے جے ڈی سی کے تحت ہزاروں شہریوں کو بلاتفریق سحری و افطاری کرائی جاتی ہے اور اس مقصد کیلئے عام کھانوں کے بجائے بہترین کانٹی نینٹل کھانوں کو پیش کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی اگر آپ افطاری یا سحری گھر والوں کیلئے لے جانا چاہیں تو اس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی دنیا کے ان بڑے شہروں میں سے ہے جہاں رمضان المبارک میں سب سے زیادہ سحر و افطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، چھوٹی بڑی تمام فلاحی تنظیمیں پورے ماہ شہر کی مختلف سڑکوں پر روزہ داروں کیلئے افطاری کا اہتمام کرتی ہیں۔ جی ڈی سی فاؤنڈیشن کے نام سے کام کرنے والی ایک فلاحی تنظیم نے افطار کے ساتھ سحری کا بھی منفرد اہتمام گذشتہ کچھ سالوں سے کراچی میں کرنا شروع کیا ہے۔ نمائش چورنگی پر قائم دستر خوان امام حسن علیہ السلام کے عنوان سے جے ڈی سی کے تحت ہزاروں شہریوں کو بلاتفریق سحری و افطاری کرائی جاتی ہے اور اس مقصد کیلئے عام کھانوں کے بجائے بہترین کانٹی نینٹل کھانوں کو پیش کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی اگر آپ افطاری یا سحری گھر والوں کیلئے لے جانا چاہیں تو اس کا بھی اہتمام کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کے جے ڈی سی کے دستر خوان پر تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد سحر و افطار کرتے ہیں، اہل سنت، اہل تشیع سب اپنے اپنے وقت پر روزہ رکھتے اور افطار کرتے اور انہیں انتہائی منظم اور بہترین طریقے سے گرما گرم کھانے پیش کئے جاتے ہیں۔ تاہم اس سال کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر دسترخوان امام حسن (ع) سے سحری و افطاری تیار کرکے مستحقین کے گھروں پر پہنچانے کا انتظام کیا گیا ہے۔ ظفر عباس کے مطابق سحری و افطاری کی تیاری میں کوئی کمی نہیں آئے گی، بڑے پیمانے پر ہزاروں افراد کیلئے سحری و افطاری بنے گی لیکن اس مرتبہ دسترخوان کے بجائے لوگوں کے گھروں پر سحری و افطاری پہنچانے کا انتظام کیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 861725

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/861725/1/کراچی-میں-دسترخوان-امام-حسن-ع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org