QR CodeQR Code

لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں قرنطینہ سنٹر قائم

10 May 2020 12:22

قرنطینہ سنٹر کا افتتاح ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کیا، مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وباہے۔ پوری قوم کو مل کر اس سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے جامعہ عروہ الوثقی کے زیراہتمام مفازة الحیات ہسپتال کے قیام اور علامہ جواد نقوی کی علمی، تحقیقی اور اتحاد امت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیگر مدارس، علماء اور سماجی شخصیات کو بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے میدان میں آنا چاہئے۔ کرونا کے مریض ہمارے اپنے ہیں اور ہمیں ہی ان کی حفاظت کرنی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حوزہ علمیہ جامعہ عروة الوثقیٰ کے زیراہتمام مفازةالحیات ہسپتال میں 93 بستروں پر مشتمل قرنطینہ سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ چونگی امر فیروز پور روڈ پر قائم قرنطینہ سنٹر کا افتتاح صوبائی ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ نے کیا۔ اس موقع پر علامہ توقیر عباس، علامہ ناصر عباس کربلائی، علامہ امتیاز کاظمی، رکن پنجاب اسمبلی چودھری امین، ڈاکٹر فیاض رانجھا، ایم ایس مفازة الحیات ہسپتال ڈاکٹر علی حسن اور دیگر بھی موجود تھے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ کرونا وائرس عالمی وباہے۔ پوری قوم کو مل کر اس سے نجات حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے جامعہ عروہ الوثقی کے زیراہتمام مفازة الحیات ہسپتال کے قیام اور علامہ جواد نقوی کی علمی، تحقیقی اور اتحاد امت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیگر مدارس، علماء اور سماجی شخصیات کو بھی دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے میدان میں آنا چاہئے۔ کرونا کے مریض ہمارے اپنے ہیں اور ہمیں ہی ان کی حفاظت کرنی ہے۔


خبر کا کوڈ: 861814

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/861814/1/لاہور-جامعہ-عروۃ-الوثقی-میں-قرنطینہ-سنٹر-قائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org