QR CodeQR Code

کابل، بزدل دہشتگردوں کا معصوموں پر بزدلانہ حملہ

13 May 2020 18:45

ڈاکٹرز اور فورسز کی وردی پہنے دہشتگردوں نے کابل میں واقع زچہ بچہ اسپتال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور پھر دھماکہ بھی کیا۔ جسکے نتیجے میں 20 کے قریب نومود بچے، انکی مائیں اور نرسز شہید ہوگئیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسان کا لبادہ اوڑھے درندہ صفت دہشتگردوں نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ظلم کی ایک اور اندوہناک داستان رقم کرتے ہوئے زچہ بچہ اسپتال پر حملہ کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز اور فورسز کی وردی پہنے دہشتگردوں نے نے کابل میں واقع زچہ بچہ اسپتال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور پھر دھماکہ بھی کیا۔ جس کے نتیجے میں 20 کے قریب نومود بچے، ان کی مائیں اور نرسز شہید ہوگئیں۔ واضح رہے کہ اس علاقہ میں زیادہ تر ہزارہ برادری آباد ہے۔ اس حملہ میں متعدد بچے اور دیگر زخمی بھی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 862487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/862487/1/کابل-بزدل-دہشتگردوں-کا-معصوموں-پر-بزدلانہ-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org